وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ضلع بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن،26ملزمان گرفتار

122
گرفتار

راولپنڈی۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشی اور شراب سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 26ملزمان کو گرفتار کر کے چرس،شراب ،آتشبازی کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق صدرواہ پولیس نے ملزمہ سرینہ بی بی سے 02کلو600گرام چرس،روات پولیس نے ملزم ریحان سے 02کلو440گرام چرس،

بنی پولیس نے ملزم عثمان سے 1کلو600گرام چرس،ملزم پطرس سے 01کلو400گرام چرس،ملزم انیل سے 540گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم حسیب سے 01کلو227گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شیر علی سے 01کلو150گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم عبد الرافع سے 01کلو120گرام چرس،سٹی پولیس نے ملزم ساجد سے 620گرام چرس،ملزم عمران سے 510گرام چرس،ملزم تنویر سے 350گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم کاشف سے 520گرام چرس برآمد کرلی۔

کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم وقاص کا گرفتار کر لیا،ملزم سے 300سوتر گولے،04ہوائی کیک،100ہوائی سٹک،100شرنائی،10انار،10فلیمنگ اور05پیکٹ چائنہ پٹاخے برآمدکئے۔ بنی پولیس نے ملزم شہباز سے 12لیٹر شراب،ملزم قیصر سے 10لیٹر شراب،ملزم رمیض سے 10لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم نعمان سے 06لیٹر شراب،سٹی پولیس نے ملزم تیمور سے 05لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم زوہیب سے 05بوتل شراب،ملزم نعیم سے 03بوتل شراب برآمد کرلیں۔

گوجر خان پولیس نے ملزم محمد حسام سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن،ملزم اشرف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم ساجد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،آراے بازار پولیس نے ملزم اظہر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم ثقلین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔