وزیراعلیٰ پنجا ب نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

181
MARRIUM

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے سڑکوں کا خود دورہ کیا۔

وزیر اعلی نے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ موڑ میں پانچ ایکسپریس ویز کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں انتہائی خطرناک اور بوسیدہ حالت 10پلوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پلوں کو بندکیا گیا اور تعمیر و مرمت شروع کر دی گئی۔وزیر اعلی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ میں کوالٹی کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ مریم نواز شریف کو روڈز کی تعمیر کے پراجیکٹ پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 811روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی،پنجاب میں پہلی مرتبہ بیک وقت 16ہزار 558کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد بھرت،ارکان صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔