وزیراعلیٰ کا انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،اللہ کے فضل سے انتخابات کا مرحلہ پرامن انداز میں مکمل ہوا،محسن نقوی

125
Mohsin Naqvi

لاہور۔8فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں عام انتخابات کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اورصوبہ بھر میں عام انتخابات کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے مرکزی کنٹرول روم میں کئے گئے مانیٹرنگ انتظامات کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔اس موقع پرمحسن نقوی کوسیکرٹری داخلہ نے عام انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور مانیٹرنگ نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت کے باعث عام انتخابات کا مرحلہ پرامن اوراحسن انداز میں مکمل ہوا۔

پولیس،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کرعام انتخابات کے دوران امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہر میں عام انتخابات کے لئے بہترین ا نتظامات کئے گئے۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔