سرگودھا۔ 10 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے عشر و زکوٰۃ پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے کے میں 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو شامل کیا جائے گا اور فی ایکڑ قرضہ کی حد بڑھائی جائے گی۔ اُنہوں نے اے پی پی سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے منصوبوں اور کپاس کی جلد کاشت پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کسان کارڈ کے ذریعے کی جانے والی خریداریوں پر ٹرانزیکشن چارجز کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رانا منور غوث نے بتایا کہ اب تک 534,000 کسان کارڈز کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس اقدام کے لیے 54 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 کامیاب کسانوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور 9040 کاشتکاروں نے ٹریکٹروں کے لیے اپنے حصے کی رقم جمع کرادی۔ کسانوں کو 6,635 ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ 391 خوش نصیب کسانوں کو 10 فروری 2025ء تک اپنی ادائیگیاں جمع کرانا ہوں گی گرین ٹریکٹر پروگرام کا پہلا مرحلہ مارچ میں مکمل ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سولرائزیشن آف ایگریکلچرل ٹیوب ویلز پروگرام کے تحت 533,000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،جن میں جانچ پڑتال کے بعد 385,130 درخواستیں منظور کی گئی ہیں جن میں سے 87% ڈیزل سے چلنے والے اور 13% بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بیلٹنگ کے ذریعے 8,000 کسانوں کو سولر ٹیوب ویلوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے جن میں 6,400 ڈیزل اور 1,600 الیکٹرک ٹیوب ویل شامل ہیں۔ الاٹمنٹ لیٹر 16 فروری سے جاری کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر رانا منور غوث نے کہاکہ حکومت کرائے پر زرعی مشینری اور آلات فراہم کرنے کے لیےگرین پاکستان انیشی ایٹو (GAM) جدید کاشتکاری کے آلات کے لیے آپریشنز اور خدمات کی فراہمی کا انتظام کرے گی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558402