وزیراعلیٰ کی جانب سے چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

121
چینی سمگلنگ

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے صوبے سے چینی کی سمگلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی سمگلنگ میں اضافہ عوام پر اضافی بوجھ اور ملکی معیشت کے لیئے نقصان دہ ہے،

وزیراعلیٰ کی جانب سے چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے ادارں اور ضلعی انتظامیہ کو چینی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے اور محکمہ داخلہ میں انسداد چینی سمگلنگ سیل کے قیام کی ہدایت بھی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی سمگلنگ کا نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عام آدمی کو بھگتنا پڑتاہے ،عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے ،عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ،نگران وزیراعلیٰ نے چینی کے چار ٹرک تحویل میں لینے پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔