پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اور مشیروں کومختلف قوانین کے تحت بننے والی محکمانہ کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کااختیاردینے کےلئے خیبرپختونخوا قوانین(ترمیمی )مجریہ2024ءپاس کرلیا جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے مذکورہ بل کی منظوری کےلئے تحریک پیش کی اس موقع پر جے یوآئی کے رکن عدنان خان نے ترمیم پیش کرتے ہوئے کہاکہ قانون میں” وغیرہ “کا لفظ استعمال ہوا ہے لیگل فریم ورک میں وغیرہ کا لفظ نہیں آتاحکومت اس غلطی کو تسلیم کرناپڑے گا لہذااسے ختم کیاجائے۔
وزیرقانون نے جواب دیاکہ قانون میں تبدیلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے جتنے بھی رولز،ایکٹ ،آرڈیننس ،نوٹیفکیشن ہے اس کے تحت بننے والی مختلف کمیٹیوں کی صدارت وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اور مشیر کرسکیں گے ایک طرح سے یہ ہم محکموں کے اندرجنرل ترامیم کررہے ہیں جہاں پربھی قوانین موجو دہیں وہاں منسٹر کے لفظ کےساتھ معاون خصوصی اور مشیر کا لفظ شامل کرلیاجائے گا جب کسی ڈیپارٹمنٹ کا منسٹرانچارج نہیں ہوتا تو وزیراعلیٰ کے ساتھ وہ محکمہ ہوتاہے چونکہ وزیراعلی کی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں اس لئے جتنے بھی کمیٹیاں اوربورڈزہیں انہیں ترمیم کے ذریعے معاون خصوصی ومشیر چیئرکرسکیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ بیشترجگہوں پر وغیرہ کالفظ استعمال ہو اہے اس میں کوئی نئی چیز نہیں بعدازاں اپوزیشن رکن نے اپنی ترامیم واپس لیں جس کے بعد ایوان نے خیبرپختونخوا قوانین(ترمیمی )مجریہ2024ءکی منظوری دیدی۔