
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمین ثقافت کے حوالے سے کافی ذرخیز ہے۔ یہاں کے فنکاروں نے کلچر کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یکم نومبر کو گلگت بلتستان میں ٹوپی دے منایا جاتا ہے جسے آگے چل کر صنعتی شکل دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقدہ گلگت بلتستان جشن آزادی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید، ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان جعفراللہ خان، سیکرٹری پاور ظفر وقار تاج، ایڈوائزر ٹورزم نظیم الامن اور دیگر مہمانان کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔