وزیراعلی پنجاب سے رکن صوبائی اسمبل کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال

162
Maryam Nawaz

لاہور۔16جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے منگل کے روز ملاقات کی۔ملاقات میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے گفتگو کی گئی جبکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

سعید اکبر خان نوانی نے عوامی خدمت کے 100دن کی کامیابی سے تکمیل پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد پیش کی اور فیلڈ ہسپتا ل اور کلینک آن ویل پروگرام کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں اور 500مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلیٹی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہاہے،200بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہونگی۔مریم نوازشریف نے کہا کہ دوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹررز ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا سنٹر قائم ہونگے،

ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹر کو ریجنل بلڈ سنٹرزکے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔سعید خان نوانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی 4ماہ کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کے غریب دوست اقدامات کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی متحرک قیادت میں پراجیکٹس کی برق رفتار تکمیل خوش آئند امر ہے۔