
کوئٹہ ۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ملاقا ت کی ،جس میں بلوچستان کے نوجوانوں سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ کو سرسبز شاداب بنانے ، یوتھ امپاورمنٹ کےحوالے سے مختلف تجاویزدیں۔
ملاقات کے دوران سریاب میں پارک کی تعمیر اور کھیل کی سہولیات کےحوالے سےبھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں کوئٹہ کی بہتری کے لیےوفاق سےبھی بات کرنے پراتفاق کیا ۔ وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نےنوابزادہ جمال خان رئیسانی کی تجاویزکوسراہا۔رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی نےشہداکی فیملیز کے مسائل کےحوالے سےآگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نےجمال خان رئیسانی کی تجاویز پر عملدرآمد کےلیےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی ترقی کے لیےہرممکن اقدامات اٹھائے گی،یوتھ پالیسی سےبلوچستان کےنوجوانوں میں مایوسی کےبادل چھٹ جائیں گے۔
رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی نے کہا کہ نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں،تعلیم،صحت اورکھیل کی سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے ۔