وزیراعلی بلوچستان کا بارکھان کے پہاڑی علاقے میں آ تشزدگی کا نوٹس

102
دہشتگردی میں ملوث ایک ٹولہ بھارتی ایماء پر بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کا گرینڈ جرگے سے خطاب

کوئٹہ۔ 17 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارکھان اور کوہلو کے وسطی پہاڑی علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے

یہاں جاری ایک بیان میں وزیر ا علی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارکھان اور کوہلو کے وسطی پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے پی ڈی ایم اے سے معاونت حاصل کرنے اور انسانی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کم سے کم وقت میں آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔