22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایسٹر کے موقع پر تہنیتی پیغام

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایسٹر کے موقع پر تہنیتی پیغام

- Advertisement -

پشاور۔ 20 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار امن، محبت ، بھائی چارہ اور رواداری کا پیغام ہے۔

ایسٹر کے موقع پر وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے، ہمارا آئین اقلیتوں کو اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبے میں مثالی بین المذاہب ہم آہنگی پائی جاتی ہے، صوبائی حکومت ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے، صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی فلاح و بہبود، ان کی جان و مال اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584735

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں