وزیراعلی خیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخوں کااعلان کردیا، فیسٹیول 28 جون سے شروع ہوگا

109

پشاور۔ 31 مئی (اے پی پی):وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کردیا، فیسٹیول کا آغاز 28 جون سے ہوگا۔

محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 28 سے 30 جون تک وادی اپر چترال میں منعقد ہوگا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی ہے کہ شندور پولو فیسٹیول کیلئے تمام تیاریوں کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے اور فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے شندور پولو فیسٹیول کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول کا کامیابی سے انعقاد اور آگاہی مہم ابھی سے چلائی جائے۔ فیسٹیول میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہوں گی۔ شندور پولو فیسٹیول خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال ، لوئر وچترال اپر اور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوگا۔