22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز...

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز آندھی اور بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز آندھی اور بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے مختلف حادثات میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور امداد کی فراہمی کےلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، ان حادثات کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

- Advertisement -

متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور ان کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، متاثرین کی امداد کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں