وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا سوات واقعہ پر افسوس کا اظہار

3

پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوات واقعہ اور صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہہ گئے ہیں، ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ریسکیو 1122 تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام افراد کو جلد از جلد نکالے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعلق پہلے ہی الرٹ جاری کر دیئے گئے تھے، انتظامیہ سیاحوں اور مقامی افراد کو ان الرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سخت ترین اقدامات کرے۔