وزیراعلی خیبر پختونخوا کا نوتھیہ آتشزدگی واقعہ پر اظہارافسوس، نقصانات کی رپورٹ فوری مکمل کرنے کی ہدایت

146
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

پشاور۔ 30 جون (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نوتھیہ آتشزدگی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پشاور کو آتشزدگی سے نقصانات کی رپورٹ فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آتشزدگی متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے نوتھیہ میں آتشزدگی کی جگہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے چیف سیکرٹری کو آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔ چیف سیکرٹری سے آتشزدگی سے متاثرہ تاجران نے بھی ملاقات کی اور آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں آتشزدگی کے متاثرین کےساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔