21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلی خیبر پختونخوا کی ٹانک اور ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم...

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ٹانک اور ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت

- Advertisement -

پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ٹانک اور ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کی ہے.

وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے پولیس حکام کو فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

- Advertisement -

وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی. وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور افسوسناک اقدام ہے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں.

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، اس طرح کے واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے.

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481238

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں