وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ٹریفک پولیس اہلکارمحمدطاہر شاہ کےقتل کی مذمت

162

پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاورکےعلاقہ کبوتر چوک کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکارمحمدطاہر شاہ کی قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر اعلی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے شہید اہلکار کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوانے پولیس پر فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے پولیس کوضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہا فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔