وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 26-2025 کے لئے 3451 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

8

کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 26-2025 کے لئے 3451 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 10ویں بار سندھ کا بجٹ پیش کررہا ہوں اور یہ میرے لئے اعزاز ہے۔

بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جائیں گی جبکہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس منعقد ہوا۔

سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 3451.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور متعلقہ افسران شرکت کی۔کابینہ اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔