وزیراعلی سندھ کا صوبے سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

116

کراچی۔ 31 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں تمام مذاہب کے لوگ آپس میں محبت کے ساتھ رہتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ایسٹر سب کے لئے محبت، ہمدردی، معافی اور خوشیاں بانٹنے کاتہوار ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور تعمیر میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔