کراچی۔ 22 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوٸے خود کش حملے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ شہدا کے خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔