وزیراعلی سہیل آفریدی نے نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں صوبے کے حقوق کا مقدمہ نہایت مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کیا، شفیع جان

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےخیبرپختونخوا کے آئینی اور مالیاتی حقوق کے حصول کے لیے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے صوبے کے حقوق اور عوامی مفادات کا مقدمہ نہایت مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کیا۔

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےخیبرپختونخوا کے آئینی اور مالیاتی حقوق کے حصول کے لیے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے صوبے کے حقوق اور عوامی مفادات کا مقدمہ نہایت مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کیا۔

نیشنل اکنامک کونسل اجلاس سے متعلق اپنے ایک بیان میں شفیع جان نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کی یقین دہانی صوبائی حکومت کے مؤقف کی کامیابی اور خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کے مالیاتی حصے کو شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس سے صوبے کے عوام خصوصاً ضم اضلاع کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیح صوبے کے عوام کے آئینی اور مالیاتی حقوق کا تحفظ ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ضم شدہ اضلاع کی مکمل مالی شمولیت کے بغیر ترقیاتی اہداف کا حصول ممکن نہیں اور صوبائی حکومت صو بے سمیت ضم اضلاع کی ترقی، بحالی اور استحکام کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت آئینی حقوق، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید خبریں