وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کاضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

144
وزیر علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سینٹر منظور احمد خان کاکڑ کے بھائی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیےسیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں اوربلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔

ہفتے کو وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حوالدار ہدایت اللہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن کے لئے جام شہادت نوش کیا، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔