لاہور۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعلی عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے خاران میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔وزیراعلی عثمان بزدارنے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں زخمی افراد کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم یکجان ہے،مٹھی بھر دہشت گردوں کے مذموم عزائم اتحاد و اتفاق سے ناکام بنائیں گے۔