وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا

210
وزیراعلی پنجاب کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات، پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیراعلی پنجاب کی صوبائی الیکشن کمشنرسے ملاقات، پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار

لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پیر کو طلب کرلیا۔اجلاس میں رواں مالی سال 2023-24کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ بورڈ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔