وزیراعلی محسن نقوی کا بارش کی اطلاع پر چین سے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کاحکم

90

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور اور دیگر شہرو ں میں شدید بارش کی اطلاع پرچین سے واسا، ریسکیو 1122 اورانتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران کو فوری طورپر فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کی اور کہاکہ لاہور کے تمام نشیبی علاقوں سے پانی کاجلد از جلد نکاس یقینی بنایا جائے۔