وزیراعلی محسن نقوی کا غیر معیاری سلنڈر زکی تیاری و فروخت کا نوٹس، پنجاب بھر میں کریک ڈاون کرنے کا حکم

154
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈر زکی غیر قانونی طور پر تیاری و فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز غیر قانونی طور پر تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز غیر قانونی طور پر تیار و فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔انتظامیہ اپنے متعلقہ اضلاع میں غیر معیاری سلنڈرز کی غیر قانونی مینو فیکچرنگ اور فروخت کو سختی سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے حکم دیا کہ ایل پی جی کے غیر مجاز ڈیلرز کے خلاف بھی بلا تفریق ایکشن لیا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر کی غیر قانونی مینوفیکچرنگ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ اوگرا نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزکو غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے اختیارات سونپ دئیے ہیں۔