لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):اپٹما آفس میں ورلڈ کاٹن ڈے کے حوالے سے تقریب میں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز اور اپٹما کے عہدیداران نے کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے حصول کے لئے وزیراعلی محسن نقوی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محسن نقوی کی قیادت میں ایماندار ی،خلوص اور محنت سے کام کیا،ایسے ہی محنتی لوگوں پرقوم فخر کرتی ہے،محسن نقوی پنجاب اور پاکستان کے سپوت ہیں۔انہوں نے ڈلیور کرکے دکھایا،سروس ڈلیوری اوراہداف کے حصول کیلئے محسن سپیڈ سے سب متاثر ہیں،محسن نقوی نے پنجاب میں محکمہ زراعت کو دوبارہ متحرک اور فعال کیا،
ہمیں فخر ہے کہ ہم کاٹن کی پیداوار میں دنیا کے پہلے 5ممالک میں شامل ہو چکے ہیں جس کا کریڈٹ بلاشبہ محسن نقوی کو جاتا ہے۔انہوں نے دن رات محنت کرکے ریکارڈ رقبہ کاشت کرایا اور کاٹن کی پیداوار کو 80لاکھ گانٹھوں تک لے گئے اوریہ کامیابی محنت اور ذمہ داری کا نتیجہ ہے۔