وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، داتا دربار ہسپتال کاانتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کرنے کاجائزہ، ابتدائی طور پر 50بیڈز مختص ہونگے

174
Mohsin Naqvi

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں داتا دربار ہسپتال میں بہتری کے لئے مجوزہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی علاجگاہ بھی قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا اورداتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کرنے کاجائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ منشیات کے عادی افراد کی علاجگاہ کے لئے داتا دربار ہسپتال میں ابتدائی طور پر 50 بیڈز مختص ہوں گے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ داتا دربار ہسپتال میں عوام کے لئے بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہدف ہے،داتا دربار ہسپتال کو انتظامی امور میں بہتری کے لئے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد کیا جارہا ہے،

شہرکے مرکزی حصے میں واقع داتا دربار ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ صوبائی وزیر اظفر علی ناصر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو، سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری صحت،سپیشل سیکرٹری صحت کمشنر لاہور او ردیگر حکام بھی موجود تھے۔