وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے خصوصی اجلاس

92

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30ستمبر تک صوبہ بھر میں فعال کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مئی میں لاہورڈویژن میں فعال ہوگی۔ پیراتجاوزات کے خاتمے،پرائس کنٹرول اوردیگر امورسرانجام دے گی۔

14اگست تک پیراکو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائے گا۔ 519پیراانفورسمنٹ افسران اوردیگر سٹاف کی ابتدائی ٹریننگ مکمل کرلی گئی، پیرا کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اوردفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔