وزیراعلی مریم نواز شریف کا خوشاب چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

171
سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خوشاب چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کے زندہ بچنے پرتشکر کا اظہار کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے-