23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلی مریم نواز کا ورلڈ ہیوموفیلیاء ڈے پر پیغام

وزیراعلی مریم نواز کا ورلڈ ہیوموفیلیاء ڈے پر پیغام

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیوموفیلیاء ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیوموفیلیا سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہیوموفیلیا سمیت ہر نایاب مرض کا مقابلہ علم، ہمدردی اور بہتر نظامِ صحت سے کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہیوموفیلیاء ایک خاموش آزمائش ہے،صبر اور مسلسل طبی نگہداشت کا تقاضا کرتی ہے۔

ان افراد کیلئے سہولتیں پیدا کر رہے ہیں جو خاموشی سے درد سہتے ہیں۔پنجاب حکومت تمام نایاب اور خطرناک بیماریوں سے متاثرہ افراد کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ مریضوں کا جدید علاج، بلا تعطل ادویات کی فراہمی اور ماہر ڈاکٹروں کی تربیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔حکومت پنجاب ہر اس قدم کی حامی ہے جو انسانی وقار، بہتر صحت اور مساوی مواقع کو یقینی بنائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں