- Advertisement -
لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
جمعہ کے روز جاری اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ویلڈن ٹیم گرین ویلڈن‘‘۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں کارکردگی مثالی تھی،ٹیم کے ہر کھلاڑی نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
- Advertisement -
انہوں نے مزید کہا کہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے اچھاکھیل پیش کیا، ساجد خان کی شاندار بائولنگ نے قومی ٹیم کی جیت کو چار چاند لگا دیئے جبکہ ٹیم کی بیٹنگ پرفارمنس بھی بہترین رہی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514499
- Advertisement -