وزیراعلی نے ہر سطح کی تعلیم کے فروغ کےلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،،انجینئر خرم دستگیر خان

106

گوجرانوالہ۔22اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں ہر سطح کی تعلیم کے فروغ اور وسعت کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں‘ وزیراعلی کے اسی وژن اور قومی مقصد کے تحت پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعہ مستحق اور غریب20 لاکھ طلباءوطالبات تعلیمی سہولتوں سے مستفید ہورہے ہیں اور ان کی فیسیں ادا کی جارہی ہیں جبکہ اس فنڈ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ہر سال اس میں دو ارب روپے کا اضافہ ہورہا ہے۔