- Advertisement -
پشاور۔ 08 جنوری (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کی ہے ۔اپنی مذمتی بیان میں انہوں نےدھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہارکرتے ہوئےشہدا کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، عوام اور حکومت پولیس کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائےگا، ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
- Advertisement -