لاہور۔30مئی (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی ہدایت پر وزیراعلی پنجاب سمر گیمزکے تحصیل سطح کے بوائز ہاکی کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر بوائز کے ٹرائلز منعقد ہوئے ہیں
اولمپئن توقیر ڈار، انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر بینش حیات ودیگر نے کھلاڑیوں سے ٹرائلز لئے،اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ، تحصیل سپورٹس آفیسرناصر ملک ودیگر بھی موجود تھے
وزیراعلی پنجاب سمر گیمزکے تحصیل سطح کے ہاکی بوائز کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کے گروپس بنا کر میچز کروائے گئے،ٹرائلز میں 40سے زائد بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی،وزیراعلی پنجاب سمر گیمز ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے یکم سے 5جون تک پورے پنجاب میں ہوں گے۔
اولمپئن توقیر ڈار نے ٹرائلز کے موقع پر کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سمر گیمز میں ہاکی مقابلوں کا انقعاد خوش آئند ہے،قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے اس طرح کے مقابلے ہونے چاہیں، اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603539