وزیراعلی پنجاب سے بیلجیئم سفیر کی ملاقات،دوطرفہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

139
وزیراعلی پنجاب سے بیلجیئم سفیر کی ملاقات،دوطرفہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سےبیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل کی ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بیلجیئم کے سفیر نے وزیر اعلی پنجاب سے عوام دوست پالیسیوں کی تعریف اور معاشی ویژن کو سراہا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتوں کی ٹریننگ دی جا رہی ہے،پنجاب میں زرعی شعبے کی میکا نائزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بیلجیئم دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

،دونوں ممالک اپنے تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے،تعلیم،آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں بیلجیئم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔سفیر چارلس ایڈسبالڈ نے کہا کہ بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے

،تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر کنٹرول اور ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں جس سے صوبے میںدورس نتائج حاصل ہوں گے۔