21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی پنجاب سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس کی ملاقات، تجارت،...

وزیراعلی پنجاب سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

لاہور۔2مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کی پاکستان میں سفیر ہینی ڈی ویریس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معروف ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر اورپاکستانی فٹبالر کائنات بخاری بھی شریک تھی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے کھیلوں کے فروغ اور اس کے ذریعے عوامی روابط کے قیام پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلی نے ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر اور پاکستانی نژاد ڈچ فٹبالر کائنات بخاری کی بھرپور پذیرائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔پاکستان نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ مزید گہرے اور وسیع ہوئے ہیں۔ ڈچ ہاکی لیجنڈ کی موجودگی پنجاب کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ تاریخی طور پر پاک نیدرلینڈ تعلقات تجارت، زراعت، تعلیم اور استعداد کار میں قابلِ قدر فروغ کا باعث بنے ہیں۔

- Advertisement -

سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 2.3 ارب ڈالر تک پہنچنا قابل اطمینان ہے۔پاک نیدر لینڈ کے مابین معاشی تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی اور کرکٹ جیسے کھیل پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مشترکہ جذبے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

فلورِس یان بوویلینڈر کا لاہور میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا قومی کھیل ہاکی کو مزید تقویت بخشے گا۔ کائنات بخاری نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔بطور پہلی خاتون وزیراعلی، خواتین کی شمولیت اور قیادت کو فروغ دینا میری اولین ترجیح ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام سے حکومت پنجاب کھیلوں کی سہولیات کو ضلع،تحصیل اور گاں کی سطح پر فروغ دے رہی ہے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591438

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں