اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں نہ کہ شوبازوں کی طرح ڈرامے بازی کرنے پر۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر کرپٹ چچا کا دور ہوتا تو پنجاب انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اس کا انتظام کر رہا ہوتا،سکرپٹ لکھا جاتا،تین طرف کیمرے۔ ایک گلو بٹ ساتھ زمین پرکرپٹ چچا پرفارم کرتے اور بس بات ختم۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کی تصویریں بھی شیئر کیں اور کہا کہ یہ وہ بدقسمت درندے ہیں جو اس واقعہ میں ملوث تھے۔پنجاب پولیس جلد ہی انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وزیراعلی پنجاب سے رابطے میں ہیں۔ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔