لاہور۔23فروری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،
وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا ہے،
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔