لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف براڈ کاسٹر و کالم نگار عظیم سرور کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعلی عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عظیم سرور مرحوم براڈکاسٹنگ کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔
مرحوم نے براڈکاسٹنگ کو نئی جہت دی۔ انہوں نے کہا کہ عظیم سرورمرحوم کے دین اسلام، کھیلوں اور جیدی کے مہمان جیسے پروگرام آج بھی سامعین کو یاد ہیں۔وزیراعلی عثمان بزدارنے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔