وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

لندن ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیرا عظم کے چار بائی پاس ہوئے ہیں، ڈاکٹروں نے آپریشن کو کامیاب قرار دیا ہے اس پر اللہ تعالی کے شکر گذار ہیں۔ وزیراعظم کی علالت کی خبر پر پوری قوم متحد ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن ہسپتال میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہاٹ سرجری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آپریشن سے قبل بہت حوصلے میں تھے۔ ان کے 4 بائی پاس ہوئے ہیں۔ اس آزمائش کی گھڑی میں والدہ کی بے پناہ دعائیں اور پوری قوم کی دعائیں شامل رہیں۔