وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا خوشاب سون ویلی میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 14افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کااظہار

97
Chief Minister Maryam Nawaz

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خوشاب سون ویلی حادثے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیاہے

،وزیر اعلی نے ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیاہے، مریم نوازشریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔