وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات، مختلف سیکٹرز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

110

لاہور۔31مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے اور اکنامک قونصلر لارینٹ چوپیٹن نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات سمیت مختلف سیکٹرز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اور فرانس کی دوستی اور تعاون کی بھرپور تاریخ ہے۔نکولس گیلے نے پنجاب میں عوام فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا۔فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اشتراک کار ناگزیر ہے۔