- Advertisement -
لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -