لاہور۔6جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے بہاولنگر اڈا گجیانی کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم سے بچوں سمیت 4 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نوازنے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔