وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت

8
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت

لاہور۔13جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی شہادت پر ایران کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔