- Advertisement -
لاہور۔31مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے تحت ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔وزیر اعلی نے مادرِ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہدایت بلیدی نے اپنی جان قربان کر کے فرض کی تکمیل کا ناقابلِ فراموش باب رقم کیا ، بھارت نواز دہشت گردوں کا یہ حملہ انتہائی قابلِ نفرت اور ناقابلِ برداشت ہے ۔انہوں نے کہاکہ دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کے شیر دل سپوت کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603841
- Advertisement -