وزیراعلی پنجاب نے ایم پی ایز کو ان کے اپنے متعلقہ اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی

139

تلہ گنگ۔ 24 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایم پی ایز کو ان کے اپنے متعلقہ اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع چکوال / تلہ گنگ میں بھی ایم پی ایز کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال کےلئے ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ کےلئے ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیٹھی ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرکہار / ٹراما سنٹر کےلئے ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ کے لئے ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان کو مانیٹرنگ انچارج بنا کر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ مانیٹرنگ انچارج ایم پی ایز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات احسن طریقہ سے فراہم کی جا سکیں۔