وزیراعلی پنجاب نے بھوبتیاں کے قریب پولیس اپارٹمنٹس کا افتتاح کر دیا

132
Chairman PCB
Chairman PCB

لاہور۔24فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بھوبتیاں کے قریب پولیس اپارٹمنٹس کا افتتاح کر دیا ہے اور پولیس ملازمین کو 90فلیٹس الاٹ کردیئے گئے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور پولیس اپارٹمنٹس کے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلی محسن نقوی کو پولیس اپارٹمنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10سال سے زیر التوامنصوبے کو ہماری حکومت نے مکمل کیا۔پولیس فورس کو انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور پر فخر ہونا چا ہیے کیونکہ انہوں نے آپ کیلئے بڑے کام کیے ہیں۔13ماہ میں پولیس ویلفیئر کے لئے بہت کام کیا۔پولیس کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کاوشیں کیں۔چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سی سی پی او،کمشنر اورمتعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔