وزیراعلی پنجاب نے شاہ پور کانجراں میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا

92
وزیراعلی مریم نواز کا چکوال کے قریب کار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور۔27مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا ۔ وزیر اعلی نے شاہ پور کا نجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی پنجاب کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیڑھ لاکھ چھوٹے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔

74ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کیلئے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے قرنطینہ سینٹر بھی بنایا گیا ہے، مویشیوں کے بیوپاریوں کیلئے 20 بڑے رہائشی کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔ شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مسجد،واش روم، وٹرنری کلینک،ٹک شاپ، نک اور اے ٹی ایم مشین بھی ہوگی۔

مویشیوں کی نقل و حمل میں آسانی کے لئے لوڈنگ،ان لوڈنگ ٹرک سٹینڈ قائم کیے گئے ہیں۔ماڈل کیٹل مارکیٹ میں وسیع پارکنگ، پولیس چوکی اور وسیع وعریض اوپن ایریا بھی موجود ہے۔ ماڈل کیٹل مارکیٹ میں آکشن بے بھی قائم اور جدید ترین سلاٹر ہائوس بھی موجود ہے۔ پنجاب کی دوسری بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ جھنگ میں بنائی جائے گی۔ وزیراعلی نے ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز بھی دیں۔